top of page

فیشن اور ہم


فیشن دراصل ہے کیا، اسے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ فیشن کا مطلب ہے عہد حاظر کی ضروریات اور رجحانات کے مطابق جدید وضع قطع اختیار کرنا۔ فیشن ایک ایسی طرز ہے جو ہمیں زمانہ کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کا شعور عطاء کرتی ہے۔ مگر اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم اپنے اقدار کو سرے سے فراموش ہی کردیں اور فیشن کے نام پر صرف مغربی تہذیب کو اپنا شیوہ بنا لیں یا عریانیت کو فیشن کی معراج سمجھ لیں۔


ہماری تہذیب ، ہمارے تمدٌن اور سماجی و معاشرتی اقدار کی فہرست میں عریانیت کی قطعی گنجاٗیش نہیں ۔ لہٰذا ہمیں صرف فیشن نہیں بلکہ باحیا اور شاٗستہ (موڈسٹ)فیشن کواختیار کرنا ہے۔


لباس کا او٘لین مقصد ہے ستر پوشی، اور ستر میں سر سے لیکر پیروں کی گٹ٘ھی (اَیٗںکل) اورھاتھوں کی کلایٗ (رٍسٹ) تک کے تمام اعضاء شامل ہیں ۔ لہٰذا کویٗ بھی لباس منتخب کرتے وقت اس بات کو مدٍ٘ نظررکھنا از حد ضروری ہے کہ ہماری سترپوشی کا مقصد فوت نہ ہو۔


ہم جب گھر سے باہر جایٗں ،خواہ کالج ہو ، دفتر ہو، شاپنگ سٕنٹر ہو یا پھر کسی تقریب کا کویٗ موقعہ ہو اس بات کو ضرور ملحوظ خاطر رکھیں کہ ہمارا لباس ان تمام شرائط کی تکمیل کرتا ہو جسکی اجازت ہماری تہذیب و معاشرت سے ہمیں حاصل ہو۔

اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم فیشن ہی نہ کریں۔ بالکل کریں! بس اتنا خیال رکھنا ہے کہ ہمارا لباس عہد حاضر کی ضروریات اور رجحانات کے مطابق جدید وضع قطع کے ساتھ شاٗستہ اور پر وقار ہو اور حیا کے تقاضوں کی تکمیل کرتا ہو۔





5 views0 comments
bottom of page